Saturday, May 18, 2024

فیس بک کا سستا اور تیز ترین انٹرنیٹ فراہمی کا منصوبہ

فیس بک کا سستا اور تیز ترین انٹرنیٹ فراہمی کا منصوبہ
November 8, 2016
لاہور(ویب ڈیسک) ڈیٹا سںٹر آلات کی انڈسٹری کے بعد فیس بک نے اب 500ارب ڈالر کی ٹیلی کام آلات کی مارکیٹ کوبھی اپنا ہدف بنالیا ہے ۔گزشتہ ہفتے فیس بک کی جانب سے اپنے مںصوبوں کی تفصیلات جاری کی گئیں جس میں ایک نیا کمپیوٹر نیٹ ورک بھی شامل ہے ۔ درحقیقت یہ ایک اوپن سورس سیلولروائرلیس نیٹ ورک ڈیزائن دینے کا منصوبہ ہے ۔ اس حوالے سے فیس بک نے وویجرنامی ایک آپٹیکل سوئچ کا اعلان کیا جو اس کا پہلا وائٹ باکس ٹرانسپونڈر ہوگا جو اوپن پیکٹ آپٹیکل نیٹ ورکس کے ذریعے ڈیوائس کو کام کرنے کا موقع دیگا ۔ آپٹیکل نیٹ ورکس انتہائی تیز رفتار ہوتے ہیں ۔جو روایتی کاپر وائر کی بجائے لائٹ پلسز سے ڈیٹا ٹرانسفر کرتے ہیں ۔