Friday, April 26, 2024

فیس بک پر اب پرانی اشیا کی خریدو فروخت کا کام بھی ہوگا  

فیس بک پر اب پرانی اشیا کی خریدو فروخت کا کام بھی ہوگا  
October 4, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)آگر آپ پرانی چیزوں کو آن لائن فروخت کرنا چاہتے ہیں تو اب دور جانے کی ضرورت نہیں یہ سہولت آپ کو فیس بک  فراہم کردیگی ۔ تفصیلات کےمطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے اپنے ایک نئے آپشن ' مارکیٹ پلیس' کو متعارف کرا دیا ہے جہاں صارفین اپنے نیوز فیڈ کے نیچے موجود ایک نئے ٹیب کے ذریعے اشیاءکو خرید اور فروخت کرسکیں گے۔ فیس بک پراڈکٹ منیجر میری کیو کے مطابق مارکیٹ پلیس اشیاءکی پیشکش تو فراہم کرے گا مگر فیس بک کے پلیٹ فارم پر براہ راست پیسوں کا تبادلہ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان سہولت فراہم کریں گے اور وہ خود فیصلہ کریں گے کہ پیسوں اور سامان کا تبادلہ کیسے ہوگا۔