Friday, April 19, 2024

ایف آئی اے کا مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ

ایف آئی اے کا مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ
June 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مونس الہی کیخلاف  واضح شواہد ملنے پر تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا گیا ۔ کیس کھولنے پر مسلم لیگ   ق کے رہنما مونس الہیٰ نے بسم اللہ  الرحمان الرحیم کا جوابی ٹویٹ کیا۔

ایف ائی اے اس سے قبل بھی مونس الٰہی کیخلاف تحقیقات کر چکا ہے۔ سابقہ دور حکومت میں مونس الٰہی  کیس میں واضح ثبوت نہ ملنے پر تحقیقات بند کر دی گئی تھیں۔