Friday, April 26, 2024

جناح ہسپتال میں آئی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کر دیا گیا

جناح ہسپتال میں آئی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کر دیا گیا
October 1, 2016
  کراچی(92نیوز)سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں آنکھوں کے مفت علاج کے لیے جدید طرز پر تعمیر دو منزلہ شعبہ امراض چشم کا افتتاح کردیا گیا ۔ آنکھوں کے سالانہ گیارہ ہزار آپریشنز اور تیس ہزار سے زائد مریضوں کو او پی ڈیز میں علاج فراہم کیا جائے گا  ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کا سب سے بڑا سرکاری جناح اسپتال کراچی میں مخیر حضرات کے تعاون سے شعبہ امراض کی نئی عمارت کا افتتاح کیا گیا  مفت علاج کی چوبیس گھنٹے سہولت پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا جناح اسپتال میں سالانہ گیارہ ہزار سے زائد افراد کی آنکھو ں کا مفت علاج کیا جائے گا ۔