Saturday, April 20, 2024

 شفقت امانت کا کنسرٹ رکوانے کیلئے انتہا پسندوں کا مقامی پولیس کا خط

 شفقت امانت کا کنسرٹ رکوانے کیلئے انتہا پسندوں کا مقامی پولیس کا خط
September 28, 2016
لاہور(92نیوز)بھارت میں انتہا پسندی اپنے عروج پر  پہنچ گئی انتہا پسندوں نے فنکاروں کو بھی نا بخشا پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا بنگلور میں  تیس ستمبر  کو ہونے والا کنسرٹ خطرے میں پڑ گیا۔ انتہا پسندوں نے کنسرٹ منسوخ کرانے کےلیے پولیس کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کےمطابق فن اور فنکار کے لیے کوئی سرحد  نہیں ہوتی مگر بھارت کو کون سمجھائے جہاں گنگا الٹی بہتی ہے ،مودی حکومت نے انتہا پسند ہندوؤں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے بنگلور میں ہندو انتہا پسندوں نے مقامی پولیس کو خط لکھ دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا کنسرٹ منسوخ کیا جائے۔ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ہندو انتہاپسندوں کا  نارواسلوک کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی پاکستانی گلوکار بھارت میں انتہا پسند ہندووں کے حملے کا شکار ہوچکے ہیں استاد غلام علی ، راحت فتح علی خان ، فواد خان سمیت متعدد فنکار بھارت میں انتہاپسند ہندووں کے حملے کا شکار ہوچکے ہیں جس پر مودی حکومت نے چپ سادھ رکھی ہے اور دنیا کو بتایا جاتا ہے بھارت میں سب اچھا ہے۔