Thursday, March 28, 2024

ماہرین نے شوگر سے بچنے کا آسان ترین نسخہ بتادیا

ماہرین نے شوگر سے بچنے کا آسان ترین نسخہ بتادیا
October 17, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)ماہرین نے ذیابیطس سے بچنے کا آسان ترین نسخہ بتادیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  اوٹاگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کھانے کے فوری بعد دس منٹ کی چہل قدمی ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 26 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کھانے کے بعد چہل قدمی بلڈ شوگر کی سطح میں ڈرامائی کمی لاتی ہے۔ اس نئی ریسرچ کے دوران ذیابیطس کے شکار افراد کو روزانہ آدھا گھنٹے کی چہل قدمی کی ہدایت کی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس عادت کے نتیجے میں بلڈ شوگر لیول میں کمی آتی ہے جس سے غذا میں موجود کاربوہائیڈریٹس جسم میں جذب ہوتا ہے جو کہ انسان کو سست کرتا ہے۔ دوسری جانب یونیورسٹی کالج لندن کی ایک الگ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر ہفتے 150منٹ کی ورزش ذیابیطس جیسے مرض کا خطرہ کافی حد تک کم کردیتی ہے۔