Tuesday, April 23, 2024

ماہرین کا واٹس ایپ کو احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ

ماہرین کا واٹس ایپ کو احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ
October 23, 2016
لاہور(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی ماہرین نے واٹس ایپ صارفین کو بہت زیادہ احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق الیکٹرونک فرنٹیئر فاﺅنڈیشن نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور شفافیت کے حوالے سے فہرست مرتب کی جس میں واٹس ایپ کے ہر پہلو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ویسے تو واٹس ایپ نے اپنے ایک ارب سے زائد صارفین کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کو سراہا بھی گیا ہے۔ تاہم الیکٹرونک فرنٹیئر فاﺅنڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ جب وہ حساس بات چیت کے لیے واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہیں تو خدشہ ہے کہ ان پیغامات کو پڑھا جاسکتا ہے جس کی وجہ واٹس ایپ کی جانب سے ان انکرپٹڈ بیک اپ سسٹم کو استعمال کرنا ہے۔