Saturday, July 27, 2024

پی ٹی آئی کی طرف سے جمع کرائے گئے ثبوت عدالت پہلے ہی مسترد کرچکی ہے : مریم نواز

پی ٹی آئی کی طرف سے  جمع کرائے گئے ثبوت عدالت پہلے ہی مسترد کرچکی ہے : مریم نواز
November 14, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ  سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے والے صحافی کی کتاب کے ثبوتوں کو عدالت پہلے ہی  مستردکر چکی ہے ۔   ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم  میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اتنے شور شرابے کے بعد بھی جھوٹے  الزامات لگائے گئےہیں ۔  ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ جس کتاب کو مسترد کرچکی ہے اسی کے اقتباسات اور مواد کو شواہد کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔