Saturday, April 27, 2024

یورپی یونین نے بشار الاسد کابینہ کے 17 وزراءکے اثاثے منجمد کر دیے

یورپی یونین نے بشار الاسد کابینہ کے 17 وزراءکے اثاثے منجمد کر دیے
November 15, 2016
برسلز (ویب ڈیسک) شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی پر حملوں کے خلاف یورپی یونین نے بشارالاسد کابینہ کے سترہ وزرا‘ ملک کے مرکزی بینک کے گورنر کے اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے شام میں شہریوں پر حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے صدر بشارالاسد کی کابینہ کے سترہ وزراءپر پابندیاں لگا دی۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ شامی وزراءشہریوں پر حملوں کے ذمہ دار ہیں۔ ان سترہ شامی وزراءکو سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ان کے اثاثے بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔ اسی قسم کی پابندیاں شام کے مرکزی بینک کے گورنر پر بھی لگائی گئی ہیں۔ یورپی یونین روس پر بھی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ یورپی یونین نے دو سو تیس شامی باشندوں پر سفری پابندیاں لگا کر ان کے اثاثے منجمد کیے ہیں اور انہتر شامی رہنماوں پر اسلحے اور تیل کی تجارت پر بھی عارضی پابندی ہو گی اور ان افراد کی سرمایہ کاری بھی محدود کردی گئی ہے۔