Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد، میرپور آزاد کشمیر اور پنجاب کے کئی شہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے

اسلام آباد، میرپور آزاد کشمیر اور پنجاب کے کئی شہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے
June 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد، میرپور آزاد کشمیر اور پنجاب کے کئی شہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سرگودھا شہر اور نواح میں زلزلے کے جھٹکےسرگودھا: شہریوں میں خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے

فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ادھر ملتان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ میانوالی اور گرد ونواح بھی زلزلے سے لرز اُٹھے، شہری کلمہ طیبہ کا پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ جوہرآباد اور گردونواح میں شدید زلزلہ آیا، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے لوئردیر، مالاکنڈ، ہنگو ،کوہاٹ اورنوشہرہ میں بھی محسوس کئے گئے۔

اٹک اور گردونواح جبکہ پنڈ دادنخان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے پنڈ دادنخان۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔