Friday, August 12, 2022

آرمی چیف جنرل باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون سمیت اُمور پر گفتگو

آرمی چیف جنرل باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون سمیت اُمور پر گفتگو
July 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت، علاقائی سلامتی پر گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاک، چین تذویراتی شراکت داری میں وسعت کے خواہاں ہیں۔

سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان، علاقائی امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے پاکستان میں متعدد منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کے تحفظ کے امور کو سراہا۔ انہوں نے اپنے شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔