Thursday, April 18, 2024

ملتان میں انٹر انسٹیٹیوٹ فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل ایمرسن کالج نے جیت لیا

ملتان میں انٹر انسٹیٹیوٹ فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل ایمرسن کالج نے جیت لیا
October 25, 2016
ملتان (92نیوز) نوجوان فٹ بالرز نے اپنے عمدہ کھیل سے شائقین کے دل جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایمرسن کالج نے نشتر میڈیکل کالج کو دو صفر سے مات دے کر فتح کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ حکومتی سرپرستی میسر آ جائے تو وہ اس کھیل میں عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لیے تعلیمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلے مستقل بنیادوں پر ہونے چاہئیں تاکہ نئی نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں۔ میچ کے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔