Friday, March 29, 2024

بھارتی پولیس نے جیل میں قید 8 مسلمان نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا

بھارتی پولیس نے جیل میں قید 8 مسلمان نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا
October 31, 2016
بھوپال (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیا پردیش  کی بھوپال  جیل میں قید    آٹھ  مسلمان  نوجوانوں   کو  جعلی مقابلے میں  ہلاک   کردیا گیا ، مرنے والوں کا تعلق  ایک مسلم  تنظیم  سے  تھا۔ تفصیلات کےمطابق مسلمانوں پر بھارت کی زمین تنگ کرنے والی بھارتی سرکار نے مسلمان قیدیوں کا قتل عام شروع کر دیا ہے مدھیا پردیش پولیس نے ایک تنظیم  سےتعلق  رکھنےوالے آٹھ قیدیوں کا  بھوپال جیل سے فرار کا ڈرامہ رچایا پولیس کے مطابق   قیدیوں نے اسٹیل کی پلیٹ سے سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کیا اور چادر کی رسی بنا کر جیل کی دیوار پھاند کر فرار ہوئے  فرضی فرار  کے  واقعے  پر   ریاست  میں سکیورٹی الرٹ  کر  دی گئی پولیس حکام  نے سکیورٹی گارڈ  کی  ہلاکت  کا الزام مسلمان  قیدیوں پر تھوپ  دیا  تاہم واقعہ کا کوئی عینی شاہد پیش نہ کرسکی۔  پولیس نے  آٹھوں  مسلمان  قیدیوں میں  سے کسی کو زندہ نہیں چھوڑا تاکہ  جعلی مقابلے کا بھانڈا نہ  پھوٹ جائے ،  دوسری جانب  بھارت   کی مسلم تنظیموں نے واقعہ کو عدلیہ اور جمہوریت کا قتل قرار دیتے ہوئے اس کی  بھرپور مذمت کی ہے ۔