Friday, April 19, 2024

بارہویں چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ مصری کھلاڑی زاہد محمد نے جیت لی

بارہویں چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ مصری کھلاڑی زاہد محمد نے جیت لی
October 22, 2016
اسلام آباد(92نیوز) 12ویں چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ مصرکے زاہد محمد نے اپنے نام کرلی ہے ۔ تفصیلا تکےمطابق بارہویں چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا فائنل مصری کھلاڑی زاہد محمد نےاپنے ہم وطن کھلاڑی عبدالمغید کوشکست دے کر جیت لیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپین شپ میں آسٹریلیا،اردن،امریکا،یوای اے، جمیکا،مصر،نیوزی لینڈ،اورہالینڈ نے شرکت کی ہے  ۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمدذکاء اللہ نےکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔واضح رہے کہ اس اہم چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب اور امریکی کھلاڑی ٹاڈ ہیئرٹی  گزشتہ روز سیمی فائنل میں مصری کھلاڑیوں سے ہارکر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئے تھے ۔