Saturday, April 27, 2024

آذر بائیجان اور آرمینیا میں پھر کشیدگی کا خدشہ، نگورنو کاراباخ پر فضائی حملے

آذر بائیجان اور آرمینیا میں پھر کشیدگی کا خدشہ، نگورنو کاراباخ پر فضائی حملے
March 27, 2022 ویب ڈیسک

باکو (92 نیوز) - آذر بائیجان اور آرمینیا میں ایک بار پھر کشیدگی کا خدشہ پیدا ہو گیا، آذر بائیجان کے نگورنو کاراباخ پر فضائی حملے کیے گئے۔

روس نے آذربائیجان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق نگورنو کاراباخ میں روسی امن دستے گشت کررہے ہیں۔

دوسری جانب آذر بائیجان نے روسی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے آرمینیائی فورسز مسلح افواج پر حملے کررہی ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آرمینیائی وزیر اعظم سے بات چیت میں کشیدگی کم کرنے پر زوردیا ہے۔