Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن کمیشن کا پارٹی انتخابات کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر ن لیگ کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کرنے سے انکار

الیکشن کمیشن کا پارٹی انتخابات کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر ن لیگ کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کرنے سے انکار
October 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر ن لیگ کے شیر کو قید کر لیا اور انتخابی نشان الاٹ کرنے سے انکار کردیا۔ حکمران جماعت نے مرکزی کونسل کا اجلاس  سترہ اکتوبر کوطلب کرلیا عہدیداروں کا چناؤکیا جائیگا۔ نوازشریف دوبارہ پارٹی صدرمنتخب ہوجائینگے۔ تفصیلات کےمطابق پارٹی انتخابات جلد کرائیں پھرانتخابی نشان پائیں الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو صاف صاف بتا دیا ۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت اب جلد پارٹی انتخابات کرانے جارہی ہے17اکتوبر کو مرکزی کونسل کا اجلاس بھی بلالیا  اجلاس میں پارٹی عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا ۔ذرائع بتاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کو ایک بار پھر پارٹی صدر منتخب کریگی احسن اقبال اور سردار مہتاب کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کئے جانے کا امکا ن ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی عہدیداروں کے انتخاب کےلئے صوبائی کونسلز کے اجلاس بھی جلد بلائے جائینگے پارٹی انتخابات کی رپورٹ جمع کرانے کے بعد مسلم لیگ انتخابی نشان کےلئے درخواست دینے کی اہل ہوگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔