Wednesday, April 24, 2024

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ
October 25, 2016
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے استعمال کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا عام سیاہی کے استعمال پر غور شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے استعمال سے پیچھے ہٹ گیا۔ آئندہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 2013 کے انتخابات میں مقناطیسی سیاہی سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے مقناطیسی سیاہی استعمال کرنے کے باوجود بھی انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو سکی 2013 کے انتخابات میں مقناطیسی سیاہی پر 2 ارب روپے خرچ کئے گئے تھے تحریک انصاف نے انگوٹھوں کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن میں مقدمہ بھی دائر کئے رکھا۔ انگوٹھوں کی تصدیق کے دوران ہزاروں ووٹرز کی تصدیق نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اپوزیشن نے انتخابات کو متنازعہ قرار دیا۔ الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق اور سیاہی کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔