Monday, May 6, 2024

گورنر ہاؤس سے مستقل رخصت ملتے ہی عشرت العباد دبئی سدھار گئے

 گورنر ہاؤس سے مستقل رخصت ملتے ہی عشرت العباد دبئی سدھار گئے
November 11, 2016
کراچی(92نیوز)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد گورنر ہاؤس سے رخصتی کےبعد بیرون ملک چلے گئے،اس سے  قبل آخری بار استعفیٰ انہوں نے دبئی پہنچنے کے بعد بھجوایا تھا جو بعد میں واپس ہوگیا جبکہ اس بار ان کو اس عہدے سے ہٹانا پڑا. تفصیلات کےمطابق بڑوں سے ناراضگی اپنوں کے ساتھ کھینچا تانی یا پھر گرفتاری کا خوف ڈاکٹرعشرت العباد محض گورنر شپ کے دوران ہی پاکستان میں رہتے ہیں  گورنرشپ سے جب بھی استعفیٰ  دیا وہ بیرون ملک چلے گئے اور جب ان کا استعفیٰ نامنظور ہوتا ہے وہ واپس آ جاتے ہیں جبکہ اب انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تو وہ 14 گھنٹے بھی کراچی میں نہ رہے اور ملک چھوڑ کر فوری دبئی چلے گئے۔ سابق گورنر سندھ عشرت العباد ایک نہیں  دو نہیں پورے چار بار مستعفی ہونے کی کوشش کرچکے ہیں جون دو ہزار گیارہ میں کراچی میں آزاد جموں وکشمیر کی نشستوں پر پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کا تنازعہ ان کے مستعفی ہونے کی وجہ بنا  تاہم معاملات طے پانے کےبعد استعفی کہیں راستے میں ہی رہ گیاپھر دسمبر دوہزار بارہ،  فروری دو ہزار تیرہ اور پھانسی کی سزا پانے والے ایم کیوایم کارکن صولت مرزا کے عشرت العباد پر سنگین الزامات کےبعد مارچ دوہزار پندرہ میں بھی ان کے مستعفی ہونے کی افواہ گردش کرتی رہی لیکن حقیقت کچھ اور تھی مگر شیر آیا،، شیر آیا کا ڈراوا دینے والے گورنر سندھ اس بار واقعی ہی شیر کے ہاتھوں زخمی ہوکر اپنی کھچار کو ہولئے۔ عشرت العباد  جاتے جاتے بھی نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کراچی میں اس امن کی دعا دے گئے جو وہ خود تیرا سال میں شہر قائد کو نہ دے سکے۔ سابق گورنر عشرت العباد نےسندھ اور با لخصوص کراچی کو کیا دیا، اس کا فیصلہ وقت کا مورخ ہی کرے گا۔