Friday, March 29, 2024

موٹاپے سے بچاؤ کا آسان طریقہ بتادیا گیا

موٹاپے سے بچاؤ کا آسان طریقہ بتادیا گیا
October 25, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)آج کل کے دور میں ہردوسرا انسان کہیں نہ کہیں موٹاپے سے ڈرا ہوا ہے اور ڈاکٹرز بھی ان لوگوں کو مختلف کورسز بتاتے رہتے ہیں کہ موٹاپے سے کیسے بچا جاسکتا ہے لیکن امریکی یونیورسٹی نے اس بیماری سے بچنے کا آسان ترین حل بتادیا ہے ۔ برٹش کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگر لوگ اپنے کھانے کے ہر نوالے سے لطف اندوز ہوں تو وہ موٹاپے میں آسانی سے کمی لاسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ کھانے کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں ان کا پیٹ جلد بھر جاتا ہے اور موٹاپے کا خطرہ نہیں ہوتا۔ محققین کے خیال میں کھانے کا ذائقہ لوگوں کی توجہ بھوک کی جانب سے ہٹا دیتا ہے اور پیٹ جلد بھر جاتا ہے۔ اس حوالے سے رضاکاروں کے پانچ مختلف گروپس پر تجربات کیے گئے جن میں سے پہلا گروپ اسکول جانے والے بچوں کا تھا۔ اسی طرح مختلف عمر کے افراد کے گروپس پر تجربات کیے گئے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ایسا کرنے سے کم خوراک سے ہی پیٹ بھر گیا۔اسی طرح کم خوراک کی وجہ سے موٹاپا کہیں نظر بھی نہ آیا ۔