Friday, April 19, 2024

اُمید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل

اُمید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
June 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا۔

سوموار کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض نہیں، آئی ایم ایف کو 12 لاکھ آمدن پر اِنکم ٹیکس چھوٹ پر بھی اعتراض نہیں،اُن کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو ریلیف ملے گا،امیروں پر ٹیکس لگے گا۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا جو قبضہ ملنے کے بعد پلاٹ پر تعمیر شروع کردے گا اس سے ٹیکس نہیں لیں گے، زمین کا قبضہ اور تعمیر کی اجازت ملنے تک بھی ٹیکس نہیں لگے گا۔