Friday, April 26, 2024

عدم اعتماد سے ایک دن پہلے مارشل لا کی دھمکی دی گئی، بلاول بھٹو

عدم اعتماد سے ایک دن پہلے مارشل لا کی دھمکی دی گئی، بلاول بھٹو
May 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے عدم اعتماد سے ایک دن پہلے مارشل لا کی دھمکی دی گئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا حکومتی وزیر کی جانب سے دھمکی پہنچائی گئی کہ الیکشن کرائیں نہیں تو مارشل لا آئے گا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ گزشتہ چار سال کے دوران ہر ادارے کو متنازعہ بنایا گیا۔ سابق حکومت نے آئین اور جمہوریت پر حملہ کیا۔ ایوان کے تقدس کو بحال کرنے کیلئے 3 اپریل  کے غیر آئینی اقدام کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے  کہا کہ  عمران خان  ایسے حالات پیدا کرنا چاہتا ہے کہ کسی تیسری قوت کو موقع ملے۔ انتخابات سے پہلے اصلاحات کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر سیاسی جماعتیں  اکھٹی نہ ہوئیں تو  آئندہ انتخابات  خونی ہونگے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں احترام کے دائرے میں رہ کر سیاسی اختلاف رائے رکھنا چاہیئے۔ ہمیں پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ ساتھ جو ایوان میں موجود نہیں انہیں بھی اعتماد میں لینا ہو گا۔