Tuesday, May 7, 2024

عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ملک میں خوفناک معاشی حالات دیکھنے کو ملے، اسد عمر

عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ملک میں خوفناک معاشی حالات دیکھنے کو ملے، اسد عمر
May 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ملک میں خوفناک معاشی حالات دیکھنے کو ملے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں اسد عمر بولے کہ حکومت سے روپیہ سنبھالا نہیں جا رہا، ڈالر  24 روپے تک گر چکا ہے۔ نااہل حکومت نے آٹے کے ساتھ دالوں اور  خوردنی تیل  کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا۔ ملک میں ایک افراتفری پھیلا کر معیشت کو تباہ کر دیا گیا۔ بھارت نے امریکی دوستی کے باوجود اپنی عوام کے مفاد میں فیصلہ کیا۔ پاکستان میں امپورٹڈ حکومت نے امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔  

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 30 روپے کی پہلی قسط اور 2 ہزار روپے حیرات  کی جھوٹی تسلی  معیشت کو تباہ ہونے سے نہیں بچا سکتی۔

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کا خطاب ایک ہارے ہوئے شخص کا خطاب تھا۔ کھوکھلے الفاظ زبان کا ساتھ دینے سے انکاری، مشکلات کا ادراک نہ بحران کا احساس، تین دنوں سے عوام پر لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ کے بعد اظہار آزادی کا دعویٰ، ہماری غلطی سے یہ لوگ پاکستان پر مستقل مسلط ہو گئے تو اگلی نسل تباہ ہو جائیگی۔