Sunday, September 8, 2024

ڈیرہ غازی خان کیلئے مالی امداد اور صوابدیدی فنڈز کا ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، ذرائع

ڈیرہ غازی خان کیلئے مالی امداد اور صوابدیدی فنڈز کا ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، ذرائع
March 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ایوان وزیر اعلی سے مبینہ طور پر ڈیٹا اور ضروری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی بازگشت سنائی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کیلئے مالی امداد اور صوابدیدی فنڈز کا ڈیٹا اور ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر وزیراعلی پنجاب کے حکم پر گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں ڈیرہ غازی خان میں فراہم کی گئی مالی امداد اور صوابدیدی فنڈز کا ڈیٹا اور ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کی منظوری سے ڈی جی خان میں ہر فرد کو مالی امداد کی مد میں 5 ہزار سے 25 ہزار روپے نقد جبکہ 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک چیک کے ذریعے دئیے گے۔ مالی امداد اور صوابدیدی فنڈز کی فراہمی کیلئے درخواست دہندہ کا شناختی کارڈ دیکھا جاتا تھا جبکہ نقدی فنڈز صرف ڈی جی خان کے رہائشیوں کو فراہم کیا جاتا تھا۔ اس فنڈز کی فراہم کیلئے ہاتھ سے لکھی ہوئے درخواست، شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست دہندہ کی تصویر اتری جاتی تھی۔

ذرائع کے مطابق مالی امداد اور صوابدیدی فنڈز کو ڈیل کرنیوالے ونگ میں لگائے گئے کمپیوٹرز سے ہارڈ ڈسکس اور دیگر ڈیٹا نکال کر ضائع کر دیا گیا ہے۔ ان کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ سے ڈویلپمنٹ اسکیموں، فنڈز کے اجراء اور تخمینوں کا ریکارڈ بھی ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔