ڈیرہ بگٹی (92 نیوز) - ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کا پھیلاؤ نہ رک سکا۔ ہیضہ میں مبتلا ایک اور بچی دم توڑ گئی۔
مقامی افراد کے مطابق ہیضے سے 24 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف نو افراد جاں بحق ہوئے۔ کور کمانڈر کے دورے کے بعد پانی ترسیل بوزر سے تیز کر دی گئی ہے۔ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں دن رات متاثرہ لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے مختلف کولرا سینٹرز قائم کی گئی ہیں جہاں پر لوگوں کو بہتر علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔