Friday, March 29, 2024

ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں امدادی سرگرمیاں جاری، یونیسیف کے تعاون سے 14 غذائی مراکز قائم

ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں امدادی سرگرمیاں جاری، یونیسیف کے تعاون سے 14 غذائی مراکز قائم
May 24, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یونیسیف کے تعاون سے 14 غذائی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ 4 ہزار 32 مریضوں کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کی جانب سے طبی امداد فراہم  کی گئی جبکہ علاقے میں ہیضے کے 972 مریضوں کا علاج کیا گیا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد لیب ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 54 متاثرہ دیہاتوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے 124 واٹر باؤزر کام کر رہے ہیں۔ آرمی انجینئرز کی ٹیم نے واٹر سپلائی سکیم کے منصوبوں کے تحت بور کے لیے سروے شروع کر دیا ہے۔