Friday, September 13, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، دہشت گرد ہلاک، تین نے خود کو اڑا لیا

ڈیرہ اسماعیل خان، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، دہشت گرد ہلاک، تین نے خود کو اڑا لیا
November 15, 2022 ویب ڈیسک

ڈی آئی خان (92 نیوز) - سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

کلاچی کے علاقے مڈی کے قریب سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، ڈی پی او ڈی آئی خان کے مطابق مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ تین دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے، دہشت گردوں سے 5 عدد ایس ایم جی، 7 عدد ہینڈ گرنیڈ، میگزینز، موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔