Friday, April 26, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان نے فضل الرحمٰن پر عدم اعتماد کردیا: فواد، اسد، فرخ

ڈیرہ اسماعیل خان نے فضل الرحمٰن پر عدم اعتماد کردیا: فواد، اسد، فرخ
February 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر اسدعمر اور وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کہتے ہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان نے فضل الرحمٰن پر عدم اعتماد کردیا۔

 

وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں کہا ڈیرہ اسماعیل خان نے فضل الرحمان کو جواب دے دیا، مولانا لاہور چھوڑیں اور گھر پہنچیں۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمرنے ٹویٹ کیا کہ ‏گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں، پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومت الیکشن میں تحریک انصاف کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں شکست دی۔

وزیر مملک فرخ حبیب نے ٹویٹ‏ میں لکھا کہ فضل الرحمن پر 2018 عام انتخابات کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام نے ایک بار پھر عدم اعتماد کردیا۔ انہوں نے کہا علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور تحصیل مئیر کا الیکشن واضح اکثریت سے جیت لیا۔

ادھر معاون خصوصی شہباز گل نے کہا فضل الرحمان پر ان کے اپنے گھر نے عدم اعتماد کردیا۔