Friday, April 19, 2024

ڈیووس میں جاری عالمی اقرصادی فورم کے شرکا کا عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے پر تشویس کا اظہار

ڈیووس میں جاری عالمی اقرصادی فورم کے شرکا کا عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے پر تشویس کا اظہار
May 24, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - ڈیووس میں جاری عالمی اقرصادی فورم کے شرکا نے عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے پر تشویس کا اظہار کیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم میں بڑی معیشتوں کے  سیاسی اور کاروباری رہنماؤں  کی بیٹھک ہوئی جس میں امریکا ، برطانیہ اور یورپ سمیت بڑی معیشتوں میں مہنگائی کی بلند ترین سطح  کو خطرے  کی گھنٹی  قرار  دیا گیا ۔ اس موقع پر یہ بات سامنے آئی کہ  مہنگائی   سے  عالمی مالیاتی منڈیاں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ  یوکرین جنگ  سے  گندم اور دیگر اجناس   مہنگی ہونے  سےغریب  ممالک مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں ۔

ادھر حصص کی  امریکی  منڈیوں میں  آٹھ  ہفتے بعد  پہلی بار  تیزی  دیکھنے میں آئی۔ ڈاؤجونز  انڈسٹریل انڈیکس   618 پوائنٹس کے  اضافے سے 31 ہزار 880 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 180 پو ائنٹس  کا اضافہ ہوا ۔

 روس کے تیل  اور گیس کی قیمت روبل میں وصول کرنے کے اقدام سے یورو کے مقابلے میں روبل کی قدرمیں 6.3 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک یورو کی قدر  58.75 روبل ہو گئی۔ دوسری طرف ڈالرکے  مقابلے  میں روبل کی  قدرمیں 4.6 فیصد بڑھ گئی۔

عالمی مارکیٹ   میں سونے اور قیمتی  دھاتوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اورسونے کا فی  اونس نرخ  1852 ڈالر ہو گیا۔ چاندی کی فی اونس  قیمت   21.77 ڈالر تو پلاٹینیم کی  949 ڈالر ہو گئی۔