Monday, May 6, 2024

ڈینیئل پرل کیس میں مطلوب دہشتگرد کے پاسپورٹ بنوانے اور بیرون ملک سفر کا انکشاف

ڈینیئل پرل کیس میں مطلوب دہشتگرد کے پاسپورٹ بنوانے اور بیرون ملک سفر کا انکشاف
November 30, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سی ٹی ڈی کی ریڈ بک سوالیہ نشان بن گئی۔ ڈینیئل پرل کیس میں مطلوب دہشتگرد کے پاسپورٹ بنوانے اور بیرون ملک سفر کا انکشاف ہو گیا۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق ڈینئل پرل کیس میں مطلوب فیصل بھٹی کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر تیس لاکھ روپے انعام رکھا گیا تھا۔ ریڈ بک میں نام شامل اور انعام ہونے کے باوجود مطلوب دہشتگرد پاسپورٹ بنوانے میں کامیاب ہو گیا۔

2002 سے مطلوب  دہشتگرد نے  پاسپورٹ 12نومبر 2010 کو بنوایا۔ تحقیقاتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دہشتگرد فیصل بھٹی سات فروری 2012 کو کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کولمبو فرار ہونے میں کامیاب ہوا جبکہ آخری بار پاسپورٹ کی تجدید 9مارچ 2021 کو کرائی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ فیصل بھٹی کا نام سی ٹی ڈی کی حالیہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔