Friday, March 29, 2024

ڈینگی مچھر آؤٹ آف کنٹرول، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 229 مریض رپورٹ

ڈینگی مچھر آؤٹ آف کنٹرول، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 229 مریض رپورٹ
September 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ڈینگی مچھر آؤٹ آف کنٹرول ہو گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 229 مریض رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے 100، راولپنڈی سے 86  کیسز رپورٹ ہوئے۔ گوجرانوالہ، اٹک  اور ملتان سے 8 ،8، سرگودھا، بہاولپور، گجرات اور فیصل آباد سے 2،2 کیسز سامنے آئے۔ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، نارووال، خانیوال، لودھراں، ساہیوال، اوکاڑہ، وہاڑی اور قصور سے 1،1کیس رپورٹ ہوا۔

سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک  ڈینگی کے 3869 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے کل 1589 کیسز سامنے آئے۔ اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی  کے 889 مریض داخل  ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 1747 مقامات سے لاروا برآمد  ہوا جبکہ لاہور میں 764 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔