Thursday, April 25, 2024

ڈینگی اور ملیریا سمیت وبائی امراض کا پھیلاؤ تیز، ایک روز میں 4 جانیں چلی گئیں

ڈینگی اور ملیریا سمیت وبائی امراض کا پھیلاؤ تیز، ایک روز میں 4 جانیں چلی گئیں
October 4, 2022 ویب ڈیسک

جعفرآباد (92 نیوز) - ڈینگی اور ملیریا سمیت وبائی امراض کا پھیلاؤ تیزہوگیا، ایک روز میں چار جانیں چلی گئیں۔

صوبہ سندھ میں حیدرآباد کی رہائشی خاتون نے ملیریا کے باعث دم توڑا، جعفرآباد میں بھی ملیریا سے مزید دو بچے انتقال کر گئے،، گوادر میں ڈینگی بخار میں مبتلا شہری جان کی بازی ہار گیا۔

کراچی میں ایک روز میں 311 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی، خیبرپختونخوا میں 287 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ساڑھے نو ہزار ہوگئی۔

ادھر پنجاب میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، صوبہ بھر میں مزید 193 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے، اس وقت صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 893 مریض زیرِعلاج ہیں۔

ڈینگی کا پھیلاؤ کم نہ ہوسکا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں مزید 193 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے۔ سیکرٹری صحت کے مطابق راولپنڈی سے 74، لاہور 68 جبکہ گوجرانوالہ میں 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملتان سے 14 جبکہ فیصل آباد اور بہاولنگر میں 6 شہری ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔

سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز 1960 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔