لندن (92 نیوز) - ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو جرمانہ ہو گیا۔
لندن کی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے داماد کو کیس کی لیگل کاسٹ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف 23نومبر تک کیس پر اخراجات کی مد میں 30 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ ان کے داماد علی عمران کو بھی 27 ہزار پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔
شہباز شریف کے وکلا نے گزشتہ روز سماعت کے دوران جواب داخل کرنے کیلئے مزید وقت لینے کی کوشش کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے جولائی 2019 میں اپنی ایک سٹوری میں الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف اور ان کی فیملی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور انہوں نے برطانوی حکومت کی طرف سے دیئے گئے فنڈز بھی خوردبرد کئے۔