ڈیلس (92 نیوز) - امریکی شہر ڈیلس میں ایئرشو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرانے سے تباہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دو فوجی طیارے بوئنگ بی-17 اور بیل پی -63 کنگ کوبرا اڑان بھرنے کے دوران آپس میں ٹکرائے۔ واقعے میں پائلٹس سمیت چھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔