Friday, April 26, 2024

دیکھیں گے کون مائی کا لعل ہمارے خلاف ووٹ ڈالنے جاتا ہے، عمران اسماعیل

دیکھیں گے کون مائی کا لعل ہمارے خلاف ووٹ ڈالنے جاتا ہے، عمران اسماعیل
March 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے دیکھیں گے کون مائی کا لعل ہمارے خلاف ووٹ ڈالنے جاتا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے کیسے خلاف جائیں گے؟ عوام ان سے پوچھے گی۔ ق لیگ والوں نے کئی بار کہا وہ حکومت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ پاکستان میں آج تک کوئی عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوئی۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

گورنر سندھ بولے اپوزیشن اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اپوزیشن پریشان ہے، ہومیوپیتھک سے نکل کر ان کی سرجری کی طرف جائیں گے۔ علیم خان آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، پھر ان سے ملاقات کروں گا۔

 عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا ایم کیو ایم کا دورہ پہلے سے شیڈول تھا ۔ ان کی طرف سے گلے شکوے نہیں تھے۔ اداروں سے مشاورت کرکے ایم کیوایم کے دفاتر کھولنے میں کوئی حرج نہیں۔