Sunday, May 19, 2024

ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے سب کو قربانی دینی پڑے گی، خواجہ سعد رفیق

ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے سب کو قربانی دینی پڑے گی، خواجہ سعد رفیق
January 31, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے بڑا کچھ کرنا ہے، سب کو قربانی دینی پڑے گی۔

منگل کے روز ریلویز ہیڈکوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی، پاکستان کو اس حالت تک پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہئے۔ مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے، اگر روس سے معاہدہ ہوجاتا ہے تو توقع کرتے ہیں کہ تیل سستا ہوجائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے مالی بحران کا شکار ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ہمارا بجٹ الٹا کر رکھ دیا۔ سیلاب نے کئی سو ارب روپے کا ٹریک متاثر کیا ہے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا ریلوے ملازمین کی تنخواہیں رکی ہیں، چالیس ارب روپے کی فوری ضرورت ہے۔ ایک سال میں ڈیزل بڑھ چکا، ریلوے کے کرایوں میں اگر اضافہ ہوا تو دس فیصد سے کم ہوگا۔