Friday, April 26, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کو علم کی روشنی بکھیرتے 20 سال مکمل

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کو علم کی روشنی بکھیرتے 20 سال مکمل
October 1, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کو علم کی روشنی بکھیرتے 20 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ایلومینائی نے بھی شرکت کی اور جامعہ میں حصول تعلیم کے دوران گزرنے والے سنہری دنوں کی یاد تازہ کی۔

علم کا خاصہ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے قیام کو 20 سال مکمل ہو گئے، خوشی کے اس موقع پر ادارہ نے اپنی ریت کو برقرار رکھا اور اس خاص دن کو ایلومینائی کے نام کر دیا، جنہوں نے ہجر کو وصل میں بدلنے پر خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔

ریکٹر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمن، ایڈیشنل رجسٹرار زاہدہ مقبول سمیت طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکاء کا کہنا تھا کہ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد بہترین جامعہ ہے جس کے قابل ترین اساتذہ اور بہترین تعلیمی ماحول کی بدولت آج وہ کامیاب زندگی گزار رہے ہیں، طالبات بھی سکھیوں سنگ زندگی کے ادوار کے قصے دہراتی ماضی میں کھو گئیں۔

اس موقع پر یونیورسٹی آڈیٹوریم میں سیلاب زدہ علاقوں میں طلباء کی خدمات سمیت صحبت اور ہمدردی کے موضوع پر ڈرامے پیش کیے، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس مقابلوں کے علاوہ قوالی اور میوزیکل پرفارمنس نے ماحول کو چار چاند لگا دئیے۔