Thursday, March 28, 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، حمزہ شہباز کی فنانشل اسٹیٹمنٹس عدالت میں پیش

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، حمزہ شہباز کی فنانشل اسٹیٹمنٹس عدالت میں پیش
July 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب پراسیکیوٹر نے حمزہ شہبازکی فنانشل اسٹیٹمنٹس پیش کر دیں۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی ، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ  حمزہ شہباز سے 2005 کے دوران 20 ملین سے 45 ملین تک اثاثوں میں اضافے پر تفتیش باقی ہے ۔یونیڈاس سپیڈ پرائیوٹ لمیٹڈ اور ووڈ نیچر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں حمزہ کی بے نامی کمپنیاں ہیں،جن میں پانچ ارب روپے منتقل ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت تین اگست ملتوی کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ طلب کر لیا ، غیر رسمی گفتگو میں حمزہ بولے وقت ہی بتائے گا عمران خان کا دورہ امریکا کامیاب رہا یا ناکام۔ احتساب عدالت میں پیشی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔