Monday, May 6, 2024

کراچی : ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی

کراچی : ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی
November 11, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے ناظم آبادمیں ڈمپرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارکی ہلاکت پرراہگیرسراپااحتجاج بن گئے مشتعل  افراد نے ڈمپرکوآگ لگادی۔ تفصیلات کےمطابق ناظم آبادمیں ایک ٹریفک حادثے میں  موٹرسائیکل سوارموقع پرزندگی کی بازی ہارگیا۔غصے سے بھرے کراچی کے شہریوں نے ڈمپرکوآگ لگادی۔ ڈمپرکی  ٹکرسے جاں بحق اورزخمی ہونیوالے افرادکومقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثے کاذمہ دارڈمپرڈرائیورموقع سے فرارہوگیا۔ ۔مشتعل ہجوم کوقابوکرنے کے لیے پولیس اوررینجرزبھی وقوعہ پرپہنچ گئی اورٹریفک کی روانی بحال کردی جاں بحق ہونیوالے نوجوان  کی شناخت عاصم کے نام سے ہوگئی  ہے۔