Monday, May 6, 2024

دبئی ایک بارپھر پاکستان کی سیاست کا محور بن گیا

دبئی ایک بارپھر پاکستان کی سیاست کا محور بن گیا
November 12, 2016
دبئی(92نیوز)دبئی ایک بار پھر پاکستان کی سیاست کا محور بن گیا، ایم کیو ایم  پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور خواجہ اظہار کی واپسی کےبعد خالد مقبول صدیقی  دبئی پہنچ گئے،پاک سرزمین پارٹی کے رہنما بھی دبئی میں موجود ہیں جبکہ  سابق صدر آصف زرداری بھی دبئی میں سیاسی جادو جگارہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق زمین کی کشش کہیں یا بلندو بالا عمارتوں کی رونقیں دبئی ایک بار پھر پاکستان کی سیاست کا محور بن گیا۔ متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور خواجہ اظہار کی واپسی کےبعد خالد مقبول صدیقی نے دبئی جاکر پرویز مشرف سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر مشاورت کی۔ ادھر پاکستانی سیاست کے جادوگر سابق صدر آصف زرداری بھی ان دنوں دبئی میں قیام پذیر ہیں اور مستقبل کی سیاست کے متعلق حکمت عملی پر غور کررہے ہیں۔ دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے رہنما بھی دبئی کی سرزمین پر موجود ہیں تاہم ان کی سیاسی ملاقات رپورٹ نہیں ہوئی۔ دو سابق صدور، سابق گورنر اور دو سیاسی حریف جماعتوں کے رہنماوں کی دبئی میں سیاسی سرگرمیاں مستقبل قریب میں پاکستانی سیاست میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔