Sunday, September 8, 2024

دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 6 دہشتگرد مارے گئے

دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 6 دہشتگرد مارے گئے
March 9, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین مزید دہشت گرد ہلاک کردئے گئے۔  ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وہ بارودی مواد بھی بر آمد کرلیا۔

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز، شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے۔ مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا۔ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔