Tuesday, April 23, 2024

ڈسٹرکٹ ایڈ سیشن کورٹ کا شہباز گل کا شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم واپس کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ ایڈ سیشن کورٹ کا شہباز گل کا شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم واپس کرنے کا حکم
October 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ڈسٹرکٹ ایڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ تاخیر سے آنے پر عدالت نے شہباز گل کی سرزنش کی۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست منظور کر لی اور شہباز گل کا شناختی کارڈ، اے ٹی ایم اور دیگر اشیاء واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شہباز گل کی اکتیس اشیا میں سے جزوی اشیا واپس کرنے کا حکم دیا۔ سماعت گیارہ اکتوبر تک ملتوی ہو گئی۔

شہبازگل کا کہنا تھا انکی باتوں کو اپنی مرضی کا رنگ دیا گیا۔