Friday, April 26, 2024

دس سے بارہ حکومتی ارکان اپوزیشن کی حفاظتی تحویل میں ہیں، پرویز الہی

دس سے بارہ حکومتی ارکان اپوزیشن کی حفاظتی تحویل میں ہیں، پرویز الہی
March 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے دس سے بارہ حکومتی ارکان اپوزیشن کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔

چودھری پرویزالہٰی کے ایک اور انٹرویو نے کھلبلی مچا دی۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے اٹھارہ کے قریب ارکان ٹوٹ چکے ہیں۔ بی اے پی اور ایم کیو ایم کا جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے۔ عثمان بزدار سے تعلق ختم نہیں ہوا لیکن اگر وہ خود کہیں ٹکر مارنا چاہیں گے تو فائدہ نہیں ہو گا۔ ٹکراؤ میں حکومت کا بہت زیادہ نقصان ہو گا۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی بولے شیخ رشید کو کہا تھا آپ وزیر بن رہے ہیں پنگا بازی نہ کریں۔ مشیر کچھ بھی کہیں، اصل ذمہ داری وزیراعظم پر ہی آئے گی۔

ادھر سعیدغنی نے چودھری پرویزالہٰی کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پرویزالہٰی کے انٹرویو نے تمام تازیے ٹھنڈے کر دئیے۔ وزیراعظم سیاسی جماعتوں کے در پر ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ شیخ رشید اور فواد چودھری کو کہہ دیا جائے اگلی کابینہ میں وزیر ہو وزیراعظم کا ساتھ چھوڑ دیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا چودھری پرویزالہٰی کا کل اور آج کے دونوں انٹرویو ہی سچ ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنے یوٹرن لینے والا کوئی لیڈر پیدا نہیں ہوا۔ جس ڈھٹائی سے خواب دکھاتے ہیں اتنی ہی ڈھٹائی سے توڑ دیتے ہیں۔ عمران نیازی نے قوم سے کتنے ہی جھوٹے وعدے کیے جو الٹے نکلے۔ جتنا جھوٹ انہوں نے اپنے چار سال میں بولا دنیا کی تاریخ میں کسی حکمران نے اتنا جھوٹ نہیں بولا۔