Wednesday, May 1, 2024

دس لاکھ لوگوں کو نہ لاؤ ، بس 172 ارکان پورے کرو، مولانا فضل الرحمن کا وزیراعظم کو مشورہ

دس لاکھ لوگوں کو نہ لاؤ ، بس 172 ارکان پورے کرو، مولانا فضل الرحمن کا وزیراعظم کو مشورہ
March 13, 2022 ویب ڈیسک

ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) - سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران کو مشورہ دیتے ہوئے کہا دس لاکھ لوگوں کو نہ لاؤ ، بس 172 ارکان پورے کرو۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا عمران خان عوام کے ساتھ اپنے اتحادیوں کا اعتماد بھی کھو چکے۔ معاملات انکے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔ اب بس پی ٹی آئی کا غبارے میں سوئی لگنے کی دیر ہے۔ کامیابیوں کے آخری مراحل میں ہیں۔ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ عمران خان نے جو لبادہ اوڑھ رکھا تھا وہ بے نقاب ہو گیا۔ ان کو مخصوص ایجنڈے کے تحت پاکستان لایا گیا۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کیا وزیراعظم عمران خان اقتدار کو بچانے کی صلاحیت ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں استعمال نہیں کر سکتا۔ تمہارا انجام اشرف غنی سے بھی برا ہو گا۔ عمران خان کو پاکستان پر مزید حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ تمہارا وقت گزر چکا،تمہارے آقا تم سے ناراض ہیں۔ دھمکیاں مت دو کہ یہ کردوں گا وہ کردوں گا۔ اس سے بڑی ملک دشمنی کیا ہو گی کہ تم نے چین جیسے دوست کو ناراض کر دیا۔