Thursday, March 28, 2024

دس جون کو خانہ پوری بجٹ پیش کیا گیا، شوکت ترین

دس جون کو خانہ پوری بجٹ پیش کیا گیا، شوکت ترین
June 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے دس جون کو خانہ پوری بجٹ پیش کیا گیا۔

شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مہنگائی کی شرح 28 فیصد ہے جو بڑھ کر 35 سے 40 فیصد ہو جائے گی۔ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت سے کہا ہے بجٹ آنے تک پیسے نہیں دیں گے۔ یکم جولائی سے گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔ ہم نے روس کو خط لکھا تھا، یہ جا کر سستا تیل لیتے اور سبسڈی دیتے۔

شوکت ترین بولے حکومت نے بجٹ پیش نہیں کیا، خانہ پوری کی۔ انہوں نے ہماری تجاویز کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ پٹرولیم لیوی بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ مقتدر حلقوں سے پوچھتے ہیں ہمیں کیوں ہٹایا گیا۔