Thursday, April 18, 2024

دس ارب ڈالر قرضہ معافی کی درخواست، سکوک بانڈز کی دھڑا دھڑ فروخت شروع

دس ارب ڈالر قرضہ معافی کی درخواست، سکوک بانڈز کی دھڑا دھڑ فروخت شروع
September 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - دس ارب ڈالر قرضہ معافی کی درخواست پر یورو اور سکوک بانڈز کی دھڑا دھڑ فروخت شروع ہو گئی۔

پیرس کلب کے دس ارب ڈالرز کے قرضے کی معافی  سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرویو دیا۔اب خبر یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کی قیمتوں میں کمی دیکھی جانے لگی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بانڈز کے خریداروں نے یورو اور سکوک بانڈز دھڑا دھڑ بیچنے شروع کر دیئے ہیں جس کے بانڈز کی ایک طرف تو  قیمت گر گئی تو دوسری طرف منافع کی شرح بھی بے قابو ہو گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہر عالمی ادارہ بانڈز کے خریداروں کو ڈیفالٹ کا سگنل دے رہا ہے  جس کے باعث وزارت خزانہ حکام شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔ ایسے میں وزیرخزانہ کا آئی ایم ایف کی جانب سے شرائط نرم کرنے کا دعوے بھی کام نہیں کر رہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.2 ارب سے گر کر 70 کروڑ ڈالر تک جانے کے باوجود اس وقت مارکیٹ میں خوف کی فضا دیکھی جارہی ہے۔

یہی نہیں وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ 1.5 ارب ڈالر جلد اسلام آباد منتقل ہونے کی یقین دہانیاں بھی مارکیٹ میں سرمایا کاروں کو مطمئن نہیں کر پارہی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ وہ قرضہ کی معافی کی کوئی درخواست کھل کر نہ کرے اور اگر ایسا ہوا تو یہ غیر اعلانیہ ڈیفالٹ تصور ہو گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے پاکستان کی امپورٹ اور ایکسپورٹ مزید سکڑ رہی ہے ۔ اثاثے گروی رکھ کر لازمی قرضہ واپسی کی ضمانت بھی قابل عمل نہیں رہی اور یہ یہ عمل جتنا طول بکڑے گا بانڈ اور اثاثوں کی مالیت خطرے میں رہے گی۔