Thursday, April 25, 2024

ڈریپ کی فارما کمپنیوں کو پیراسٹامول کی پیداوار بڑھانے پر ایک فارما پراڈکٹ فوری رجسٹریشن کی پیشکش

ڈریپ کی فارما کمپنیوں کو پیراسٹامول کی پیداوار بڑھانے پر ایک فارما پراڈکٹ فوری رجسٹریشن کی پیشکش
September 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ڈریپ نے مارکیٹ میں پیراسیٹامول گولیوں کی قلت دور کرنے کے لیے فارما کمپنیوں کو پیراسٹامول کی پیداوار بڑھانے پر ایک فارما پراڈکٹ فوری رجسٹریشن کرانے کی پیشکش کردی۔ 70 کمپنیز کے پاس پیراسٹامول گولی کی تیاری کا لائسنس ہے لیکن بیشتر فارما کمپنیز پیراسٹامول تیار نہیں کر رہیں۔

ڈریپ مارکیٹ میں پیراسیٹامول گولیوں کی قلت دور کرنے کے لیے ان ایکشن ہوگئی، لوکل کمپنیز کو پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل کردی۔ لوکل پیراسٹامول ساز کمپنیز کو ازسرنو پیداوار پر بڑی سہولت ملے گی۔

کمپنی کو محدود مدت میں 15 ہزار پیراسٹامول پیکٹس تیار کرنا ہوں گے، کمپنی کو 30 لاکھ پیراسٹامول گولیاں مارکیٹ میں لانا ہوں گی، ٹاسک جیتنے پر کمپنی ایک فارما پراڈکٹ کی فوری رجسٹریشن کرا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ ٹاسک جیتنے والی کمپنی کی ایک پراڈکٹ بغیر کیو رجسٹرڈ کرے گی، 70 کمپنیز کے پاس پیراسٹامول گولی کی تیاری کا لائسنس ہے، 70 میں سے بیشتر فارما کمپنیز پیراسٹامول تیار نہیں کر رہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چالیس سے زائد کمپنیز کا پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا امکان ہے، 40 کمپنیز کی پروڈکشن پر پیراسٹامول کی 12 کروڑ گولیاں مارکیٹ میں آئیں گی۔

پیراسٹامول ساز کمپنیز کی جانب سے اس پیشکش پر ایک ہفتے میں جواب ملنے کا امکان ہے۔