Friday, March 29, 2024

دریائے سندھ میں دادو مورو پل کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ، 100 سے زائد دیہات زیر آب

دریائے سندھ میں دادو مورو پل کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ، 100 سے زائد دیہات زیر آب
August 10, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - دریائے سندھ میں دادو مورو پل کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا۔ نوشہروفیروز اور دادو اضلاع کے 100 سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔

دیہات میں دادو ضلع کے گل محمد کوریجو، گاؤں مبارک، نبن جتوئی، شیر محمد مستوئی سمیت دیگر شامل ہیں۔ ضلع نوشہرو فیروز کے گاؤں ولی داد بھٹو و دیگر شامل ہیں۔ ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی فصلیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔ کپاس، پیاز، تل سمیت دیگر فصلیں اور سبزیاں بھی شامل ہیں۔ دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی میں مصروف ہیں۔