Friday, May 3, 2024

سرگودھا : سردی آتے ہی خشک میوہ جات کا کاروبار چمک اٹھا

سرگودھا : سردی آتے ہی خشک میوہ جات کا کاروبار چمک اٹھا
November 13, 2016
سرگودھا(92نیوز)موسم سرما کی سوغاتیں بھی بدلتے موسم کے ساتھ اپنی جگہ بنانے کو تیار ہیں، سرگودھا کی مارکیٹ میں ڈرائی فروٹ سے دکانیں سج گئیں اور ان دکانداروں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق موسم سرما کا تو اپنا ہی مزاج ہے،ٹھنڈی ہوائیں کیا چلنا شروع  ہوئیں  دکانوں پر سجے خشک میوہ جات دل کو لبھانے لگے ہیں، مونگ پھلی، خستہ چلغوزے، کھٹی میٹھی خشک خوبانی، انجیر، بادام، کشمش اخروٹ اور پستہ، کیاخستہ اورمزیدارنعمتیں ہیں، مونگ پھلی تو خیراتنی مہنگی نہیں، مگرجن لوگوں نے انہیں خریدنا ہے وہ تو آرام سے بیگ بھر کر لے جاتے ہیں ۔ مونگ پھلی کی قیمت میں پچھلے سال کی نسبت 60 سے 80 فیصد اضافہ، جبکہ چلغوزے کی فی کلو قیمت 3200 تک جاپہنچی ہے۔ سردیوں کا خیرمقدم کرتے یہ میوہ جات جسم کو قوت اورگرم رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جبکہ صاحب حیثیت لوگوں نے بھی ان کی قیمتوں میں کچھ اضافہ کروادیا ہے ۔ ایلیٹ طبقہ تو منہ مانگے داموں خرید لیتا ہے اور چلتے بنتا ہے جس سے ان دکانداروں کا بزنس بھی چمک اٹھتا ہے ۔