Friday, April 19, 2024

سنگاپور میں بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑی کا تجربہ ناکام

سنگاپور میں بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑی کا تجربہ ناکام
October 18, 2016
سنگاپور سٹی (ویب ڈیسک) سنگاپور میں بغیر ڈرائیور چلنے والی کار دوڑانے کا تجربہ ابتدائی طورپر اس وقت ناکام ہو گیا جب کار ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اس وقت بغیر ڈرائیور گاڑیاں بنانے اور بعدازاں انہیں سڑکوں پر دوڑانے کے خواہاں ہیں مگر اس سلسلے میں زیادہ تر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو فی الحال ناکامی کا سامنا ہے۔ سنگاپور میں نیوٹونومی نامی کمپنی نے سیلف ڈرائیونگ کار تیار کی اور اسے آزمائشی طور پر سڑکوں پر دوڑایا مگر وہ ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سنگاپور کی لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیور گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب اس نے اپنی قطار تبدیل کی اور ٹرک سے متصادم ہو گئی۔ ٹیکنالوجی کمپنی نیوٹونومی کا کہنا ہے کہ جب کار کا تصادم ہوا تو اسے دو انجینئرز آپریٹ کر رہے تھے اور اس کی رفتار بھی خاصی کم تھی مگر اس کے باوجود یہ حادثے کا شکار ہو گئی۔