Friday, April 19, 2024

ڈریم گرل پاکستانی فنکاروں کی مداح نکلیں

ڈریم گرل پاکستانی فنکاروں کی مداح نکلیں
October 5, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فنکار پاکستانی فنکاروں کے حق میں بول پڑے۔ ہیما مالنی اور بھارتی شاعر گلزار پاکستانی فنکاروں کا دفاع کرنے لگے اور بھارت پر باور کرایا کہ فن اور فنکار کے لیے کوئی سرحد نہیں ہوتی جبکہ بھارت ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ پاکستان کے حق میں بولنے والوں کو انتہا پسندوں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ہیما مالنی پاکستانی فنکاروں کی مداح نکلیں۔ کہتی ہیں پاکستانی فنکار بھی ہمارے جیسے ہیں۔ بطور اداکار پاکستانی فنکاروں کے کام کی تعریف کرتی ہوں تاہم انکی پابندی کے متنازع ایشو پر بات نہیں کر سکتی۔ بھارتی شاعر گلزار بھی پاکستانی فنکاروں کے حق میں بولے اور ممبئی میں ہونے والی فلمی تقریب میں جب صحافی نے پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے بات کی تو گلزار کے جواب نے صحافی کو لاجواب کردیا۔ کہتے ہیں اگر آپ شادی پر جائیں اور کوئی جنگ کی بات کرے تو کیا ٹھیک لگے گا؟ تقریب کے حوالے سے سوال کریں۔ بھارت میں انتہا پسند اپنے مذموم ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں لیکن بھارت میں ہی اب اعتدال پسندی کا بھی پرچار ہو رہا ہے۔